راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہنی ٹریپ میں ملوث 4رکنی گینگ کو گرفتار کرکےشہری سے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے چار رکنی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چار ملزموں کوکو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزموں سے شہری سے لوٹی گئی رقم 28ہزار روپے، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوا، ملزموں سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد ہوا، زیر حراست گینگ شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہنی ٹریپ کر کے بلاتا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔