راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہسپتال آنے والی خاتون کونوسربازوں نے طلائی بالیوں اور موبائل سے محروم کردیا،تھانہ وارث خان کو سرافین مسیح نے بتایا کہ اپنے ایک عزیز کودیکھنے بے نظیر بھٹو ہسپتال آئی تھی، جوں ہی ان گیٹ سے داخل ہوئی تو لنگر خانے والی گلی میں ایک نوجوان نے روکا، جس سے میں وارڈ کا پوچھا تو وہ مجھے ایک لڑکی کے پاس لے گیا، وہ مجھے باتوں میں لگا کر ہسپتال کے باہر روڈ کراس کرکے ایک کیری ڈبے میں لے گئے جس میں 3مرد اور 2خواتین موجود تھیں وہ لوگ مجھے کیری ڈبے میں بٹھا کر اسلام آباد لے گئے، جنہوں نے راستے میں میرے کانوں سے طلائی بالیاں اتار لیں اور میرا موبائل بھی مجھ سے لے لیا اور مجھے اسلام آباد میٹروسٹیشن کے قریب گاڑی سے اتار کرفرار ہو گئے۔