• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا شرقپور میں تحصیل کورٹس کا افتتاح

لاہور،شرق پور (کورٹ رپورٹر،نامہ نگار )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شرقپور شریف میں تحصیل کورٹس کا افتتاح کردیا، تحصیل شرقپور شریف میں تین عدالتیں قائم کی گئی ہیں، جن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ایک اور دو سول ججوں کی عدالتیں شامل ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ امجد اقبال رانجھا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد نعیم شیخ بھی موجود تھے، شرقپور شریف تحصیل عدالت پہنچنے پرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ اور وکلاء کی بڑی تعداد کی جانب سے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کاپرتپاک استقبال کیا گیا اور گلدستے بھی پیش کئے گئے، افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خصوصی دعا کی، افتتاحی تقریب میں عدالتی افسران، وکلا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید