لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پرپی ایم اے ٹریڈ سنٹر لاہورʼʼ کی عمارت کی شکستہ حالی سے آگاہ کرنے اور اس عمارت کو سرکاری طور پر خطرناک عمارتوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کا اظہار پی ایم اے ہاؤس میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔