• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیراہتمام بین الاقوامی 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر

​لاہور(شوبز رپورٹر) ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام 36ویں بین الاقوامی دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر، چیئرمین ورلڈ پنجابی کانگریس فخر زمان نے کہا ورلڈ پنجابی کانگریس ثقافتی خدمات جاری رکھے گی، ​کانفرنس میں لوک داستانوں کی مشترکہ روایت، تاریخی پس منظر، قومی زبانوں کا قومی یکجہتی میں کردار اور لوک ادب میں ترقی پسند فکر جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، کانفرنس میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے لوک ورثے کو یکساں اہمیت دی گئی، ​کانفرنس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
لاہور سے مزید