• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے 33 مقدمات درج، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے خادم حسین سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 4لاکھ 74ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ چہلیک کے علاقے اللہ دتہ کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد رمضان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 46ہزار و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے سٹی شجاع ااباد کے علاقے اللہ ڈیوایا سے چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر 70ہزار زیور و ملبوسات وغیرہ لوٹ کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے مبشر عارف سے مسلح ملزمان نے نقدی لوٹ لی نبیل ندیم تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے احمد بلال سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین لیےجبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے مسز خان ، عثمان جلیل آباد کے علاقے اللہ ڈتہ چہلیک کے علاقے محمد ایاز مظفر آباد کے علاقے محمد عرفان شاہ شمس کے علاقے شیراز رزاق ،نگہت پروین ،ریحان بستی ملوک کے علاقے جاوید حسین صدر شجاع آباد کے علاقے بابر علی صدر شجاع آباد کے علاقے شان علی راجہ رام کے علاقے عطا محمد سٹی جلالپور کے علاقے محمد حسنین صدر جلالپور کے علاقے محمد صابر ،امام بخش ،وقاص کوتوالی کے علاقے سعد اقبال نیوملتان کے علاقے عثمان شاہ رکن عالم کے علاقے وقار ،شمائلہ بی بی ،مقبول حسین سیتل ماڑی کے علاقے نمرہ بتول ،عمارہ ،عامر نواز لوہاری گیٹ کے علاقے مسیح الرحمن بدھلہ سنت کے علاقے غلام مصطفی اور نوید کے لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز مویشی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید