• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم بچوں میں سفید چھڑیاں تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے یونائیڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ میں بصارت سے محروم بچوں کے لیے سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ ادارے میں رہائش پذیر افراد کے لیے راشن بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو دینی تعلیم دینے والے قاری کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر عاصمہ ارسلان نے کہا کہ بصارت سے محروم بچوں کی مدد کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری سعدیہ ملک نے کہا کہ دینی تعلیم معاشرے کی بنیاد ہے اس لیے بچوں کو قرآن و دینی تعلیم دینے والے قاری کے لیے ماہانہ وظیفہ کاعلان کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید