• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڈن کی فیملی پر تشدد کرنیوالے پولیس ملازمین و دیگر کو پیش کرنے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بین کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے عدالت میں موجود پولیس اہلکار کو ہدایت کی کہ وہ لڈن کے راجہ ریاض کے گھر میں پولیس کے چھاپے ۔خواتین سے بدتمیزی کرنے اور ایک ستر سالہ بزرگ کو زدوکوب کرنے کے ۔مقدمہ میں ملوث پولیس ملازمین اور پرائیویٹ افراد کی تعمیل کراکے4 مارچ کو آئندہ سماعت کے دوران عدالت کے روبرو پیش کریں۔پیٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو بتایا کہ تھانہ نورنگ ( عارفوالہ) کا ایس ایچ او اللہ ڈتہ لیاقت علی آج ایس آئی۔دیگر ملازمین۔ راجہ ریاض کے گھر میں داخل ہوگئے انہوں نے خواتین سمیت تمام گھر والوں پر تشدد کیا۔اور انہیں تھانے لے جاکر حبس بے جا میں رکھا۔عدالت کے حکم پر ان کے خلاف زیر342 ت۔پ مقدمہ درج ہوا۔بعد ازاں پیٹیشنر نے لوکل مجسٹریٹ کو درخواست دی کہ اس مقدمہ کا چالان طلب کیا جائے۔ تین سال مقدمہ التوا کا شکار ہوتا رہا۔تین سال بعد مجسٹریٹ نے پولیس کی ڈسچارج رپورٹ پر مقدمہ خارج کردیا۔
ملتان سے مزید