• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوک عثمان غنی کے قریب پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ نیوملتان کے علاقہ چوک عثمان غنی کے قریب پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ رات گئے‎ پولیس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم و ناکہ بندی عثمان غنی روڈموجود تھی اور چیکنگ کر رہے تھے بذریعہ 15کال موصول ہوئی کی 3نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل گن پوائنٹ پرکالرسے موبائل فون اور پرس چھین کربجانب عثمان غنی روڈفرارہوگئےہیں۔جس پر ناکہ بندی کی گئی راستے میں دو موٹرسائیکل جانب باقر آباد پلی کی طرف سے آتے دکھائی دیے جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر بائیک سے اتر کر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شرو ع کردی۔جس پر پولیس پارٹی نے اکا دکا ہوائی فائرنگ کیےایک فائر ریاض حسین سب انسپیکٹر کو سامنے چھاتی پر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہا جب فائرنگ رکی تو قریب جا کر دیکھا ایک ملزم زمین پر اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے دائیں پنڈلی میں فائر لگنے سے زخمی ہوکر گرا پڑا تھا اور اسکے پاس 1 پسٹل 30بور پڑا تھا جسکو قبضہ میں لیا گیا زخمی ملزم کی پتہ جوئی کرنے پر اس کانام و پتہ محمد محسن ولد محمد اشرف قوم شیخ قریشی سکنہ اندرون لوہاری گیٹ گلی ہنجراں والی ملتان معلوم ہوا جبکہ اسکے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔مضروب کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پراس کی جیب میں سے1عددموبائل انفینیکس اورزیورات جوکہ کالراورگواہان نے شناخت کرلیےہیں اور پاس ہی گرا پڑاموٹرسائیکل جوکہ پہلے کسی سے واردات کرکےچھین کرآرہے تھے برآمدہوئے۔
ملتان سے مزید