• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید گاہ چوک واسا باؤنڈری پر پی ایچ اے کا قبضہ ناکام، واسا افسران نے قبضہ چھڑا لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)عید گاہ چوک واسا باؤنڈری پر پی ایچ اے کا قبضہ ناکام واسا افیسران نے موقع پر پہنچ کر قبضہ چھڑا لیا ،تفصیلات کے مطابق عید گاہ چوک خانیوال روڈ پر واسا باؤنڈری پر پی ایچ اے کی جانب سے قبضہ کی کوشش کی گئی جس کی بروقت اطلاع پر ڈی ایم ڈی واسا ذیشان شوکت گوندل‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن حسن بخاری، ڈائریکٹر ایڈمن راجہ محفوظ ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ رانا اکرام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عید گاہ نارتھ اسحاق بشیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری قاضی آفتاب غازی یونین واسا کے صدر ملک وحید رجوانہ،جنرل سیکرٹری احسان اللہ ڈوگر چیئرمین کامران خان ترین،چیف ایگزیکٹو منیر حسین خان بلوچ سینیئر نائب صدرمحمد شریف اور دیگر یونین عہدیداران نے بروقت موقع پر پہنچ کر پی ایچ اے کے قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی،واسا ملازمین نے اس ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ۔
ملتان سے مزید