• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر نے کا معاملہ عدالت نے متعلقہ اداروں سے29جنوری تک رپورٹ طلب کرلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے متعلقہ اداروں سے 29 جنوری تک پیراوائز کمنٹس اور رپورٹ طلب کرلی ۔بیٹیشنر نعمت اللہ کے وکیل سردار محمد وسیم خان جسکانی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا جو بعد ازاں ختم کر دیا گیا اب جب وہ چھٹی گزارنے کے لیے سعودی عرب سے پاکستان آیا تو اس کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا اور سعودی عرب جاتے ہوئے اسے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا اب اس کا ویزہ ختم ہونے کے قریب ہے اس طرح اسکی ملازمت ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔
ملتان سے مزید