• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور کوشش کرنے کے واقعات میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا اور کوشش کرنے کے مختلف واقعات میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مخدوم رشید پولیس کو محمد نعیم نے بتایا کہ گھر پہنچا تو بہن علیشا موجود نہ تھی پتاجوئی کی تو معلوم ہوا کہ ملزمانم رمضان ، ندیم اور سویراں بی بی اغوا کرکے فرار ہوگئے اسی تھانہ کو محمد شوکت نے بتایا کہ میری پھوپھی مقصودہ بی بی بیٹے کے گھر گئی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا سٹی شجاع آباد پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ ملزم شکیل نامعلوم کے ہمراہ بھانجی کو اغوا کرکے لے گیا بی زیڈ پولیس کو آصف نے بتایا کہ گھر آیا تو بیوی فرحانہ موجود نہ تھی جس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں جو تاحال لاپتہ ہے سیتل ماڑی پولیس کو زوار حسین نے بتایا کہ ملزم شہباز نے بیٹی کو اغوا کرلیا جبکہ صدر جلالپور پولیس کو محمد ابراہیم نے بتایا کہ ملزم ذیشان عرف شانی نے بیٹے عبدالرحمن کو اغوا کرکے لے گیا ۔
ملتان سے مزید