• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس علاقوں میں خصوصی ڈینگی سرویلنس مہم شروع کرنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں آئندہ ڈینگی سیزن سے قبل پیشگی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظا میہ نے حساس علاقوں میں خصوصی ڈینگی سرویلنس مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کو ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور اس کی فوری تلفی یقینی بنانے کے پابند کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے پلازوں، کمرشل عمارتوں اور دیگر مقامات کو سیل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے زور دیا کہ عوام کی صحت اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سیزن میں کسی صورت ڈینگی کیسز میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ تمام محکمے فیلڈ میں متحرک رہیں اور بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی ہے جس میں لاروا تلفی، فوگنگ، آگاہی مہم اور نگرانی شامل ہیں۔
ملتان سے مزید