• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے قاتل آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں‘ریٹائرڈ ٹیچر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحصیل محمود کوٹ کے علاقہ قصبہ گرمانی شرقی کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچر عبد الجبار چانڈیہ نے اہلیہ سکینہ کوثر اور بیٹے محمد باسط جبار کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے بااثر قبضہ و تیل مافیا ملزمان نے بیرون ملک قطر سے آ ئے میرے جواں سال بیٹے محمد آ صف جبار کو تقریباً 6 ماہ قبل ملزمان محمد زین اور اس کے ساتھیوں توقیر عباس ،غلام قاسم ،اکرم ودیگر نے پسٹل سے فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا بلکہ میری دکان کو بھی آ گ لگا کر مکمل طور پر نذر آتش کر دیا گیا ملزمان کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا مگر مقامی تھانہ پولیس کی ملزمان سے ملی بھگت کے باعث ملزمان ضمانتیں کراکر آزادی سے دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ صرف دو ملزمان زین العابدین اور اکرم گرفتار ہیں ملزمان کے ایماء پر ملزم مرید حسین نے میرے بیٹے محمد باسط جبار کے خلاف اپنے بیٹے کے ساتھ بداخلاقی کے الزام میں جھوٹا پرچہ بھی درج کر ادیا ہے اور آئے روز ہمیں جان سے مارنے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ملتان سے مزید