کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی اللہ والا ٹاؤن سے پر اسرار طور پر لاپتا 13 سالہ صفیان بچے کا کئی روز گزر جانے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ، پولیس کی ناکامی پر لڑکے کی والدہ افشاںکراچی پریس کلب پہنچ گئیں انہوں نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل کے سیٹ کور بنانے کا کام کرتی ہوں ، 12 جنوری کی رات کو میں نے اپنے بیٹے کو گھر کے قریب کام سے متعلق سامان لانے کے لیے کٹنگ کرنے والی خاتون امبرین کے پاس بھیجا تھا اس کے بعد سے میرا بیٹا لاپتا ہوگیا، کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی 14 روز گزر گئے، پولیس میرے بیٹے کو تلاش کرنے میں ناکام ہے۔