• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور دیوار گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہران ٹاؤن سیکٹر بی گلی نمبر 2 منی ٹرک کی ٹکر سے 6 سالہ ذیشان ولد جنسار احمد سولنگی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق حادثے کا بعد ٹرک کا ڈرائیور جاوید فرار ہوگیا ،جاں بحق بچہ ملزم کا پڑوسی تھا ، ڈرائیور ٹرک گھر سے لیکر نکلا توبچہ گاڑی کے نیچے آ گیا، پولیس نے ڈرائیور کے بھائی کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا،گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 45 سالہ نذیرا بی بی زوجہ محمد حسین جاں بحق ہوگئی ، پراچہ پل کے قریب چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے گر سوار 60 سالہ جمعہ خان ولد میر حمزہ جاں بحق ہوگیا ،دریں اثنا ایوب گوٹھ کمال چوک کے قریب گھر کی دیوار گرنےسے ملبہ گرنے سے 26سالہ گل باری زوجہ روشن شدید زخمی ہو گئی جو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج چل بسی، علاوہ ازیں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 نجی اسکول کے قریب 65 سالہ اسلم ولد فرید اللہ ، نیٹی جیٹی پل سے 40سالہ نامعلوم خاتون ، نیو کراچی کالا اسکول کے قریب نوزائیدہ جیکہ دھوراجی ، تین ہٹی اور کورنگی ساڑھے تین نمبر سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سردخانے منتقل کر دیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید