کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 100 سے زائد بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں متاثرہ بچے نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروادیا،متاثرہ بچے نےکہا کہ 20 دسمبر 2025 کو کام پر جانے کے لئے بس اسٹاپ پر کھڑا تھا ، ملزم عمران اپنی موٹرسائیکل پر آیا اور مجھے لفٹ دینے کی آفر کی ، مجھے گودام چورنگی کے راستے ملیر ندی کے اندر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مجھے کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا ۔