کراچی( اسٹاف رپورٹر )سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق دہلی کالونی کے رہائشی باقی دو افراد کوثر پروین اور اشرف کی نماز جنازہ شمیم مسجد دہلی کالونی میں ادا کر دی گئی،مذکورہ خاندان کے چھ افراد سانحہ گل پلازہ میں جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے، دریں اثنا گل پلازہ میں کام کرنے والے متاثرہ ملازمین نے ڈی سی ساؤتھ آفس کے باہر احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ کی مزدوری کرنے والے لوگ ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے،مالکان کو تو دکانیں دی جائیں گی مگر ہم جو ملازم تھے ہمارا کیا ہوگا،مظاہرین نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ ملازمین کی مدد کریں، سانحہ گل پلازہ حادثے میں لاپتا ہونے والے افراد کے اہلخانہ نے بھی احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے پیاروں کی میتیں دی جائیں۔