• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر اور اورنگی میں آگ سے جھلس کر 2 معمر شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ ارم ہائٹس میں واقع کلینک میں آتشزدگی کے دوران کلینک کے مالک ڈاکٹر احمد کے والد91سالہ ڈاکٹر عثمان صدیقی جھلس کر جاں حق ہو گئے ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متوفی کلینک سے متصل ایک کمرے میں اکیلے رہائش پذیرتھے ،ممکنہ طور پر آگ سگریٹ جلنے کے باعث لگی، علاوہ ازیں ،اورنگی ٹاؤن سیکٹر 8 میں گھر میں آتشزدگی کے دوران جھلس کر 90 سالہ قمر الدین ولد سیف اللہ جاں بحق ہو گیاپولیس نے بتایا کہ متوفی سیگریٹ پینے کے عادی تھا ، ممکنہ طور پر سیگریٹ پینے کے دوران ان کے بستر کو آگ لگ گئی،کمرے سے دھواں اٹھنے پر گھر والے جب پہنچے تو وہ شدید جھلس کر زخمی ہو گیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید