• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کرمبینہ ڈکیتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی تھانے کی حدود ماڈرن کالونی بڑا بورڈ کے قریب گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنانے کے بعد مبینہ طور پر گھر سے 50 تولہ سے زائد سونا، 10 لاکھ روپے نقدچرقن، قیمتی گھڑیاں اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،۔پولیس نے بتایا کہ مدد گار 15 پولیس کو40 تولا سونا اور 9 لاکھ روپے لوٹنے کی اطلاع ملی تھی،ابتدائی تفتیش میں کچھ شواہد مشکوک پائے گئے ،پولیس کے مطابق گھر کی دیوار کود کر اندرآنے کے شواہد نہیں ملے ہیں،گھرکے مرکزی گیٹ اوراندر گرل پربھی تالا نہیں لگا تھا گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ گیٹ اورگرل پرتالا لگانا بھول گئے تھے،ممکنہ طور پرگھرکے دروازے سے ڈاکو اندرآئے، ڈاکوؤں کی تعداد تین سے پانچ کے درمیان تھی، واردات کے وقت گھر کے سربراہ ان کی اہلیہ اوربیٹا، بیٹی موجود تھے،متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکوؤں نے کمرے میں تمام افراد کو بند کرکے واردات کی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید