• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، طلبہ یونین بحالی کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے طلبہ یونین بحالی سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی، عدالت نے استفسار کیا کہ طلبہ یونین کی بحالی کیوں چاہتے ہیں؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یونین کا مقصد طلبا کو پالیسی سازی میں نمائندگی فراہم کرنا ہے۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ تعلیم پہلے ہی تباہ ہے، آپ اور کیوں برباد کرنا چاہتے ہیں؟ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس طرح فیکٹریوں میں یونین ہوتی ہے، کیا طلبا وائس چانسلر کو دھمکانا چاہتے ہیں؟ عدالت نے درخواست گزار کو 10ہزار روپے جرمانہ سندھ ہائی کورٹ کے کلینک مین جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید