• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ سے اسلم پولانی کی ملاقات، امن و امان، فارما سیکٹر کو درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم پولانی نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، فارما سیکٹر کو درپیش مسائل اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، آئی جی سندھ نے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید