کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ دنیا میں امن کے قیام کے لئے نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کی بالادستی کے لئے بنایا گیا ہے، پاکستان کی شمولیت مسترد کرتے ہیں،سانحہ گل پلازہ ایک قومی سانحہ ہے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن بناکر حقائق منظر عام پر لائے جائیں،گھریلو تشدد بل ہماری اقدار اور تہذیب اور خاندانی نظام پر کاری ضرب ہے، مسترد اور فی الفور واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں ، اجلاس سے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو، علامہ ناظر عباس ، علامہ قاضی احمد نورانی،ڈاکٹر صابر ابومریم، محمد حسین محنتی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔