کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن پولیس نے 70 سالہ شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے بیٹے امیر نواب کوکو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق 21جنوری کو اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر میں 70 سالہ رازی مند خان کو سر پر شدید وار کر کے قتل کیا گیا تھا،ابتدائی طور پر ورثاء نے گھر میں نامعلوم ملزمان کا مقتول کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کا بیان دیا تھا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے گھریلو جھگڑوں کی وجہ بتایا،ملزم نے باپ کے سر کو بھاری ہتھوڑے سے کچل کر قتل کیا۔