• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نوجوانوں کی خوشحالی کیلئے یوتھ پالیسی پر کام کر رہی ہے، مینا مجید

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لیے یوتھ پالیسی پر کام کر رہی ہے جس کے لیے یوتھ سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرام جیسے اہم منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کو بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات سے بچنے کے لیے آگاہی دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ”کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم“ کے موضوع پر تین روزہ پالیسی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے DIG سِی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، چیف کوآرڈنیشن افیسر CVEڈاکٹر دوست محمد، ڈاکٹر عصمت اللہ، اسرار احمد، افتخار فردوس، فہد نبیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مینا مجید نے کہا کہ نوجوانوں کی کیرئیر کونسلنگ کے لیے یوتھ ریسورس سینٹر قائم کیا گیا ہے 30 ہزار نوجوانوں کو تربیت دے کر دیگر ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دے کر انہیں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے تاکہ وہ گھر بیٹھے آن لائن روزگار کے قابل بن سکیں۔
کوئٹہ سے مزید