کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹوز کا اجلاس صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کی صدارت میں ہوااجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام 8 فروری کو ملک بھر میں ہونیوالے شٹر ڈاؤن و پہیہ جام کی تیاری اور کوئٹہ کے باقی ماندہ علاقائی یونٹس کی کانفرنسز کے فوری انعقاد کے حوالے سے فیصلے کیے گئے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل مالیات سیکرٹری آغا سید لیاقت علی ،مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز اقبال خان بٹے زئی ،نوابزادہ اسفند یار کاکڑ اور حفیظ ترین نے شرکت کی شرکاء نے گرینڈ الائنس کے ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کی مذمت کی اجلاس میں حلیم پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے اجلاس میں کوئٹہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، گیس پریشر میں شدید کمی ، سٹریٹ کرائمز اور عوام کو درپیش دیگر مشکلات پرگہری تشویش کا اظہار کیاگیااور مطالبہ کیا گیا کہ ان مسائل کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔