• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ الائنس کے گرفتار ملازمین کی مچھ جیل منتقلی قابل مذمت ہے،بی این پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے گرینڈ الائنس کے گرفتار ملازمین کو ہدہ جیل کوئٹہ سے مچھ جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ یہ انتہائی ناروا عمل ہے اور اس اقدام سے حکومت کی بوکھلاہٹ ثابت ہوتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ گرینڈ الائنس کے ملازمین اپنی بنیادی حقوق اور ڈی آر اے الاؤنس کیلئے جمہوری انداز آواز بلند کر رہے ہیں۔مگر صوبائی حکومت ملازمین کی مطالبات کو تسلیم کرنے کی بجائے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان کو گرفتار انہیں جیلوں میں بند کردیا ہے۔ اور اب ہدہ جیل سے مچھ جیل منتقل کرکے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ وہ بڑے کریمنل ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کرکے ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید