کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے مشرقی بائی پاس پر غیر قانونی پانی سپلائی کرنے والے دو ٹیوب ویل سیل کر دئیے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کو مشرقی بائی پاس کے رہائشیوں نے درخواست دی تھی کہ علاقے میں غیر قانونی دو ٹیوب ویلز سے پانی سپلائی کی جا رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل مجسٹریٹ سب ڈویڑن(سریاب) عزت اللہ کو غیر قانونی ٹیوب ویلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر گزشتہ روز مجسٹریٹ نے دیگر عملے کے ہمراہ مشرقی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں غیر قانونی ٹیوب ویلز کو سیل کر دیا ۔