• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت فاؤنڈیشن اور یو این وومن کے اشتراک سے تقریب کاانعقاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عورت فاؤنڈیشن اور یو این وومن کے اشتراک سےڈیرہ اللہ یار میں تقریب ہوئی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عمران خان نے بریفنگ دی عورت فاؤنڈیشن کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر علاءالدین خلجی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے ادارہ جاتی تعاون، بہتر ہم آہنگی، کمیونٹی کی شمولیت اور باقاعدہ رابطہ کاری بنیادی ستون ہیں نیٹ ورک کے قیام سے متاثرہ خواتین کی رپورٹنگ، قانونی معاونت، تحفظ اور رازداری کے عمل کو مضبوط بنیاد ملے گی خواتین کو پولیس، لیگل ایڈ اور عدالتی نظام میں شمولیت کی ترغیب دینے سے ایک محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے پولیس فوکل پرسن میر فدا حسین گاجانی نے کہا کہ پولیس، تشدد کا شکار خواتین اور لڑکیوں کی فوری مدد، رپورٹنگ کے مؤثر نظام اور سروس ڈلیوری کے تسلسل کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے نیٹ ورک کو مثبت، عملی اور تعاون پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اس پلیٹ فارم کے ذریعے کمیونٹی کے ساتھ مل کر انصاف تک رسائی کے عمل کو مزید شفاف اور تیز بنانے کے لیے کوشاں رہے گی خواتین پولیس کانسٹیبل مس حنا اور مس نادیہ رحمان نے فیلڈ تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو رپورٹنگ کے وقت سماجی دباؤ، رازداری کے خدشات اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے خواتین کانسٹیبلز کی موجودگی رپورٹنگ کے عمل کو آسان اور محفوظ بناتی ہے تقریب کے اختتام پرسوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
کوئٹہ سے مزید