کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام پاکستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا صدارت صوبائی امیر مولاناعبدالمالک کی اجلاس میں جماعتی امور پر تفصیلی غوروخوض اور مشاورت ہوئی اجلاس میں مولانا رفیع اللہ کبزئی کو ضلع ژوب کا قائم مقام امیر مقرر اورانہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع میں ہم فکر ساتھیوں پر مشتمل عبوری نظم تشکیل دیں جس کی بنیاد پر بعد میں مستقل نظم تشکیل دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپریل میں صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مولانا شیرانی خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے اجلاس میں بلوچستان کے سرکاری ملازمین کو وفاقی ملازمین کے مساوی مراعات دینے کے مطالبےکی حمایت کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر اس ضمن میں اپنے وعدے پورےکرنے پر زور دیا گیا اجلاس میں ضلع شیرانی اور بلوچستان کے بعض دوسرے اضلاع کی ضلعی حیثیت ختم کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی علاقے کی طے شدہ قانونی انتظامی حیثیت ختم کرکے واپس دو دہائیاں پیچھے لے جانے جیسے اقدامات سے عوام میں بے چینی اور انتشار پیدا ہورہا ہے لہٰذا صوبائی حکومت اس حوالے سے دانشمندی کا مظاہرہ کرے اجلاس میں صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن حاجی امین اللہ امین کے بھائی نصراللہ خانبازئی، قلعہ سیف اللہ کے بزرگ عالم دین مولانا شیر محمد کے انتقال پر دعائے مغفرت اور ڈاکٹر عزیز اللہ ساتکزئیکی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔