• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنما رحیم آغا کاحلیم پلازہ کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے آتشزدگی سے حلیم پلازہ کے متاثرین کے کیمپ کا دورہ اور نورالحق خان اسحٰق زئی ، حاجی نذیر خان ، باچا خان اچکزئی ، اجمل خان اچکزئی ، کلیم خان ، محمد اقبال استاد و دیگر سے ملاقات کی اس موقع پر رحیم آغا نے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ جلد سروے ٹیم بھیجی جائے تاکہ نقصانات کااندازہ لگایاجاسکے انہوں نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ ، ارکان اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، زرک خان مندوخیل ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، اے سی سٹی ، اے سی صدر ، پی ڈی ایم اے کے جہانزیب خان ، پولیس فورس ، ایف سی ، میٹرو پولیٹن فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکل وقت میں میں ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیاانہوں نے امید ظاہر کی کہ متاثرین کو معاوضہ جلد ادا کایاجائےگا۔
کوئٹہ سے مزید