کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے برساتی نالے کچرے، تجاوزات اور قبضوں کے باعث اپنی اصل گنجائش کھو چکے ہیں، جس کی وجہ سے برساتی پانی کے بہاو میں شدید رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر کے مختلف برساتی نالوں کے معائنہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ نالوں میں رکاوٹ کے باعث بارش کا پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نے کہا کہ عوام کی جانب سے برساتی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنا بھی ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے نتیجے میں نالے اکثر چوک ہو جاتے ہیں اور انہیں کھولنے کے لیے بھاری مشینری اور اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام برساتی نالوں پر تجاوزات اور قبضوں کے خاتمے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ سروے کر کے یہ تعین کیا جائے کہ نالوں پر کتنے فٹ تک قبضہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرحلہ وار اور قانونی طریقے سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔