• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر عقیل نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانے کو نان ایشو، شفیع جان نے افسوسناک قرار دے دیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانے کے معاملے کو نان ایشو جبکہ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے وزیر مملکت کے بیان کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ جو بھی علاج ہوا وہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے ہوا، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانا ایک نان ایشو اور روٹین کا معاملہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیل کے اندر بانی پی ٹی آئی کی مختلف بیماریوں کا علاج ہوتا رہا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے احتجاج سے متعلق معاملے کو طول دینا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات شفیق جان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں اور رات یہیں رہیں گے، آج ہم نے بانی پی ٹی آئی کے معائنے کےلیے 3 ڈاکٹرز کے نام دیے مگر حکومت نہ مانی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو نان ایشو قرار دینا بہت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن میں 3 بار بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، ڈاکٹر نے ہمیں بتایا کہ مذکورہ پروسیجر 20 منٹ میں نہیں 2 گھنٹے میں ہوتا ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا وہ نارمل ہوا نہیں ہے، ہم اسے نارمل ہونے نہیں دیں گے، ہم جو کل کرنے جارہے ہیں اس میں مجمع اکھٹا نہیں ہوگا، ہم ضمانت دیتے ہیں کہ ذاتی معالج باہر آکر سیاسی بیان نہیں دے گا۔

قومی خبریں سے مزید