• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی شعبے سے 102 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صنعتی شعبے کےلیے آئی ایم ایف سے ریلیف کی تفصیلات سامنے آگئیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے سے 102 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

آئندہ ہفتے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والی بات چیت کیلئے پاکستان کی گروتھ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق سپر ٹیکس میں سالانہ کمی ایک فیصد کے حساب سے کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ پانچ سال میں سپر ٹیکس 10 سے 5 فیصد تک لایا جائے گا۔

اسی طرح مالی گنجائش بہتر ہونے پر سپر ٹیکس میں اصلاحات اور مرحلہ وار خاتمے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

دستاویز کے مطابق ٹیکس فائلنگ، انٹرفیس اور آڈٹ نظام کو سادہ اور آسان بنایا جائے گا جبکہ برآمد کنندگان کیلیے مقامی ٹیکسوں اور لیویز ختم کرنے کی تجویز ہے۔ 

صنعتی شعبے کےلیے بجلی کے ٹیرف سے کراس سبسڈی ختم کرنے کی تجویز ہے۔ بجلی کےلیے پیک آور ریٹس کے خاتمے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ صنعتی شعبے کیلیے گیس پرکراس سبسڈی ختم کرنے کی بھی تجویز ہے۔ 

دستاویز کے مطابق برآمد کنندگان کا آڈٹ ہر 3 سال میں صرف ایک مرتبہ کیے جانے کی تجویز ہے۔

قومی خبریں سے مزید