• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنہا آدمی……

تم باکمال انسان ہو، تم نے اردو پر بڑا احسان کیا۔وار اینڈ پیس کے مصنف ٹالسٹائی نے اس کا کاندھا تھپکا۔

میں بھی تمہاری قابلیت اور مہارت کا معترف ہوگیا۔

برادرز کرامازوف کے خالق دوستوفسکی نے محبت سے کہا۔

شکریہ آپ نے تکبر و تعصب سے پاکستانیوں کو متعارف کرایا۔

یہ جین آسٹن کے الفاظ تھے۔ پھر ہیمنگوے آگے بڑھا۔

بوڑھا اور سمندر کا آپ نے خوب ترجمہ کیا۔

اور سوفی کی دنیا کا ترجمہ بھی کمال تھا صاحب۔

جوسٹین گارڈر کا لہجہ پرجوش تھا۔

یہ تمام عظیم ادیب اردو کے ایک مترجم کو سراہا رہے تھے،

’’جس کا نام شاہد حمید تھا، جس نے تن تنہا اداروں جتنا کام کیا،

اور جسے ہم سہولت سے… بھلا بیٹھے ہیں۔‘‘

تازہ ترین