• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سےاتر گئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہری پور سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 2 بوگیاں اور انجن مونا کے علاقے کے پاس پٹری سے اتر گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملکوال سے عملہ ٹرین کی مرمت کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے سبب ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل ہے۔

حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، متاثرہ بوگیوں سے مسافروں کی دیگر بوگیوں میں منتقلی کی جارہی ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں فیصل آباد سے کراچی روانہ کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید