کابل(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے افغانستان میں 10کروڑ ڈالر مالیت کا غذائی تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کااعلان کیا ہے ۔دو سالہ منصوبے کے تحت ایک لاکھ 51ہزار سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل کو ڈونگ یو نے کہا کہ یہ منصوبہ فوری غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں خوراک کی پیداوار کے خلا کو کم کرنے اور نجی شعبے کی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد دے گا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے افغانستان میں 10کروڑ ڈالر مالیت کا غذائی تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے کااعلان کیا ہے ۔دو سالہ اس منصوبے کو اقوامِ متحدہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی حمایت حاصل ہے۔