کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیسلا نے اپنے دو ماڈلز کو ختم کرنے اور ایلون مسک کی اے آئی کمپنی xAI میں 2ارب ڈالر (1.67ارب یورو) کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں پیش پیش رہنے والا یہ ادارہ، سالانہ آمدنی میں اپنی پہلی گراوٹ کے بعد اب روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب اپنی پیش قدمی کو مزید تیز کر رہا ہے۔ ایلون مسک ٹیسلا کو جس سمت میں لے جا رہے ہیں، یہ اس کی اب تک کی سب سے واضح علامت ہے۔