• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتر پردیش، شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی دلہن نے بچے کو جنم دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے رامپور میں شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی دلہن نے بچے کو جنم دے دیا، اتر پردیش کے ضلع رامپور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نئی نویلی دلہن نے اپنی شادی کی تقریب کے چند گھنٹوں بعد ہی بچے کو جنم دے دیا۔ یہ غیر معمولی واقعہ عظیم نگر تھانہ علاقہ کے گاؤں کمہاریا میں پیش آیا، جس نے مقامی رہائشیوں کو ششدر کر دیا۔ ابھی شادی کی رسومات مکمل ہی ہوئی تھیں اور مہمان رخصت بھی نہیں ہوئے تھے کہ دولہے کے گھر سے نوزائیدہ کے رونے کی آوازیں آنے لگیں۔شادی کی رات ڈرامائی صورتحال میں بدل گئی، مقامی ذرائع کے مطابق، کمہاریا گاؤں کے رہائشی رضوان نامی نوجوان کی شادی حال ہی میں پڑوسی گاؤں بہادر گنج کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور ان کے درمیان تعلقات تھے۔ جب یہ معاملہ پولیس تک پہنچا تو خاندانی بات چیت جاری تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید