مسئلہ……
ڈاکٹروں نے میرا ایک گھنٹے طویل آپریشن کیا۔
پھر سبز رنگ کا کور چڑھا دیا۔
میں اس دوران ہوش میں رہا۔
آج کل آنکھوں کے آپریشن میں مریض کو بے ہوش نہیں کیا جاتا۔
کئی گھنٹوں تک میری آنکھ سن رہی۔
منہ بھی سن رہا۔
اگلی صبح بڑا ڈاکٹر وزٹ پر آیا
تو میں نے پوچھا،
کیا میری بینائی بحال ہوجائے گی؟
ڈاکٹر نے مسکرا کے کہا،۔
آپ کی بینائی کو کوئی خطرہ نہیں۔
میں نے جاننا چاہا،
آخر میری آنکھ میں کیا مسئلہ ہوگیا تھا؟
ڈاکٹر نے جواب دیا،
آپ کی آنکھ میں آپ کا اپنا بال آگیا تھا۔