• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیراہتمام کتاب میلہ کا آغاز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیراہتمام 11 واں گوادر کتاب میلہ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جسے بلوچی زبان کے نامور شاعر ، محقق ، ادیب ، ماہر لسانیات اور اولین بلوچی لغت کے خالق سید ظہور شاہ ہاشمی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے میلہ کا افتتاح پاکستان کی معروف سماجی کارکن ڈاکٹر قراۃ العین بختیاری نے کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، ڈاکٹر قراۃ العین بختیاری ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر ڈاکٹرعبدالرزاق صابر ، آر سی ڈی کونسل گوادر کے صدر حاجی عبدالغنی نوازش ، معروف ادیبہ و شاعرہ ڈاکٹر فاطمہ حسن اور آر سی ڈی کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ خدا بخش ہاشم نے کہا کہ کتاب میلوں کا انعقاد سماجی و معاشرتی تبدیلی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس سے نہ صرف علم و شعور اور آگہی کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوان نسل کی فکری و علمی تربیت بھی ہوتی ہے ۔ مقررین نے کتاب میلہ کو سید ظہور شاہ ہاشمی کے نام سے منسوب کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچی زبان و ادب کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں جن کی بدولت بلوچی زبان کو نئی جہت ملی۔
کوئٹہ سے مزید