• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپلائی بند ہونے سے کوئٹہ میں چینی وآٹے کا بحران پیدا ہوا ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ ملک میں وافر مقدار میں گندم اور چینی موجود ہونے کے باوجود پنچاب سے آٹے اور چینی کی سپلائی پر پابندی کی وجہ سے کوئٹہ میں چینی وآٹے کا بحران پیدا ہواہے دکانوں اور گوداموں چینی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں چینی کی قیمت بہت زیادہ ہے اسی طرح آٹے کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ چینی وآٹے کی فراہمی پر پابندی ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کوئٹہ سے مزید