• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت ضلع کوئٹہ کی بی یو جےکے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ، حاجی بشیر احمد کاکڑ ، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالصمد حقیار ، مفتی محمد ابوبکر ، عبدالباری شہزاد ، مولوی جمال الدین حقانی ، مفتی رشید احمد حقانی ، حاجی عطاء محمد شمشوزئی اور دیگر نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدر منظور احمد رند ، سیکرٹری جنرل شاہ حسین ترین سمیت پوری کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں صحافی برادری کی بے مثال قربانیاں مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ صحافیوں نے ہر دور میں دباو اور نامساعد حالات کے باوجود سچ کی آواز بلند کی ، جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔
کوئٹہ سے مزید