• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لورالائی میں آگاہی و رابطہ پروگرام

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) عورت فاؤنڈیشن کے اشتراک اور یو این وومن کے تعاون سے ضلع لورالائی میں آگاہی و رابطہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پولیس اور کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد خواتین نے حصہ لیا عورت فاؤنڈیشن کے ایک بیان کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین پولیس کمیونٹی نیٹ ورک کی تشکیل تھا جس کے ذریعے خواتین اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دیا اور کمیونٹی سطح پر مسائل کے حل کے لیے موثر رابطہ قائم کیا جاسکے گا اس اقدام کے ذریعے نہ صرف خواتین کو درپیش مسائل پر توجہ دی بلکہ مقامی سطح پر سول سوسائٹی اور سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کی مثال بھی قائم ہوئی پروگرام میں پولیس انسپکٹر اشرف خان ، نصراللہ خان ملازئی اور کلینیکل سائیکالوجسٹ محمد عارف نے بطور مقرر شرکت کی اور خواتین کے تحفظ، صنفی بنیاد پر تشدد ، نفسیاتی معاونت اور انصاف تک رسائی کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیاعورت فاؤنڈیشن کے ضلعی کوآرڈینیٹر اکرام اللہ نے کہا کہ ایسے اقدامات خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ ، منصفانہ اور جوابدہ معاشرے کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید