• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: فائرنگ سے یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بسیہ خیل میں چیئرمین یو سی عامر درانی اپنے دوستوں کے ساتھ حجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے یو سی چیئرمین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید