• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سرکاری گندم اجرا 20 ہزار ٹن روزانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کا روزانہ اجراء 20 ہزار ٹن کردیا ہے۔

گروپ لیڈر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے صوبائی حکومت کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے گندم کی قیمتوں میں 400 روپے من کمی آئی ہے۔

عاصم رضا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بروقت گندم پالیسی کے اعلان کو سراہتے ہیں۔

اس سال 45 لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک و پاسکو خریدے گا، کسان کو گندم قیمت 3500 روپے من لازمی ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید