• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا۔جہانگیر روڈ (تین ہٹی سے جانب گرو مندر) ہفتہ کی رات 12 بجے سے آئندہ ایک ہفتے تک عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا،ٹریفک پولیس کے مطابق یکم فروری ( آج ) صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ملیر سٹی ٹریفک سیکشن کی حدود میں ملیر ندی پل پر زیر تعمیر ملیر ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے نیشنل ہائی وے ملیر ندی پل پر دونوں ٹریک آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔ اس دوران قائد آباد سے جانب شہر جانے کے لیے براستہ ملیر ندی پل شارع بھٹو سے یو ٹرن لیتے ہوئے کراچی شہر کی طرف جا سکتے ہیں۔نیشنل ہائی وے ملوک ہوٹل سے ملیر ندی پل کے ساتھ بنائے گئے عارضی ٹریک سے جانب اسٹیل ملز کی طرف جا سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یکم فروری سے شارع بھٹو انٹرچینج پر جاری تعمیراتی کام کے باعث ڈیفنس جانے والا روڈ کریک جانب، عائشہ مسجد عارضی طور پر بند ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید