کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 18 کے آفیسر ڈاکٹر عمران خان کو سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وسطی تعینات کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڑھو کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 18 کے آفیسرسپریٹنڈنٹ آف پولیس اسپیشلائیزڈ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )ڈاکٹر محمد عمران خان کا تبادلہ کرکے انہیں سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وسطی کا چارج دے دیا گیا ،ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے کورس کے لئے رخصت پر جانے کے بعد ایس ایس پی ضلع وسطی کی پوسٹ خالی تھی۔