• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضمانت منسوخی پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف وی لاگر، ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ سے فراڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ملزم احمد عبوری ضمانت پر عدالت میں پیش ہوا۔عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ۔فیصلے کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کی خاطر عدالت سے فرار ہوگیا۔پولیس ملزم کو بروقت پکڑنے میں ناکام رہی ۔ملزم کے خلاف مدیحہ احسن نے مقدمہ درج کروایا تھا۔مقدمے کے مطابق ملزم نے پلاٹ خریدنے کے عوض ایک کروڑ روپے لیے تھے، جو لیٹر دیا گیا وہ جعلی نکلا جبکہ پیسے کیش کروالیے گئے، ملزمان کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید