• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ میں شہید تین شہریوں کی نماز جنازہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے عثمان آباد کے رہائشی فیصل، آصف،سلیم اور بابر کی نماز جنازہ محمدی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جب کہ پورا علاقہ سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی ۔سانحے نے علاقہ مکینوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور فضا میں غم و غصے کی کیفیت نمایاں تھی۔نماز جنازہ کے موقع پر سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک المناک حادثہ نہیں بلکہ حکومتی نااہلی،غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید